وائس چیئرمینوں کی بلدیاتی نظام میں اہمیت حکومت پنجاب نے اختیارات واضح کر دیئے

وائس چیئرمینوں کی بلدیاتی نظام میں اہمیت حکومت پنجاب نے اختیارات واضح کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب نے وائس چیئرمین یونین کونسلز کو بلدیاتی نظام میں اہمیت دیتے ہوئے ان کے اختیارات (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
واضح کردئیے ہیں۔محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ نے پنجاب کے تمام میئرزاور چیئرمین ضلع کونسلزکومراسلہ جاری کیا ہے کہ یونین کونسل کے وائس چیئرمین اورممبران کی طرف سے مختلف معاملات کی بابت شکایات اور مسائل پیش کئے جارہے ہیں جنہیں مقامی سطح پر حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میئرزاور چیئرمین ضلع کونسل اپنے اپنے اداروں کی تمام یونین کونسلوں کے وائس چیئرمینوں کے ساتھ ہر ماہ کم ازکم ایک اجلاس منعقد کریں گے۔جس میں ڈپٹی میئرز اور وائس چیئرمین ضلع کونسلز بھی شر یک ہوں گے۔اگر کسی یونین کونسل میں مسئلہ ہوگا تو اس یونین کونسل کے تمام ممبران کے لئے علیحدہ اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔وائس چیئرمین یونین کونسل کے مسائل کے حل کیلئے اپنا فعال کرداراداکریں گے۔ان اجلاسوں کی تصاویر اور کارکردگی باقاعدگی سے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ارسال کی جائیں گی۔
اختیارات