عدالتی ملازمین اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کریں: سید منصور علی شاہ

عدالتی ملازمین اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کریں: سید منصور علی شاہ

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امانت میں خیانت نہ کریں،عدالتی(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

ملازمین سائلین سے ہنس کر ملیں اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیں ۔انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے قاصدوں میں موٹرسائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قاصدوں میں 117 موٹرسائیکلیں تقسیم کی جارہی ہیں۔ نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس یاور علی نے کہا کہ سٹاف کو قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے جتنی سہولیات دی جاسکتی ہیں وہ دی جانی چاہئیں۔ تقریب میں جسٹس سردار محمد شمیم خان ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان، جسٹس محمد قاسم خان اور دیگر ججز موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں چیف جسٹس کوملازمین کی طرف سے گلدستہ پیش کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر