کسی بھی بھارتی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا : جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2003کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی بھارتی جارحیت اور مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ،پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی پر کھوئی رٹہ سیکٹر اریان سیکٹر اور ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا آرمی چیف کو مقامی کمانڈرز نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی آرمی چیف کو بھارتی فوج کے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق بتایا گیا اور پاک فوج کی طرف سے بھارت کو موثر اور ذمہ دارانہ جواب دینے سے بھی آگاہ کیا گیا آرمی چیف نے پاک فوج کی طرف سے بھارت کو موثر اور ذمہ دارانہ جواب دینے کو سراہا اور جوانوں اور شہریوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی، آرمی چیف نے لائن آف کنڑول پر حفاظتی اقدامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 2003 کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارتی جارحیت اور کسی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان 2003 کے جنگ بندی معاہدے پر قائم ہے، تاہم بھارتی اشتعال انگیزیوں کا ہمیشہ موثرجواب دیا گیا اور آئندہ بھی بھرپور جواب دیا جائے گا۔آرمی چیف نے حکام کو شہری آبادی کو تحفظ دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ شہری آبادی کیلئے مزید حفاظتی شیلٹرز بنائے جائیں ،بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ (کمبائنڈ ملٹری ہوسپٹل)سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ بھارتی شیلنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی
جنرل قمر جاویدباجوہ