ورکنگ باؤنڈری پر پھر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ ، گولہ باری ، 3خواتین سمیت 4شہری زخمی

ورکنگ باؤنڈری پر پھر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ ، گولہ باری ، 3خواتین سمیت ...

سیالکوٹ 228ہیڈمرالہ(بیورورپورٹ228نمائندہ پاکستان228مانیٹرنگ ڈیسک) سیالکوٹ ورکنگ بانڈری لائن کے چپراڑ، سچیت گڑھ سیکٹروں پر پھربھارتی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے تین خواتین سمیت چار شہری زخمی ہوگئے ۔پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ وگولہ باری کامنہ توڑ جواب دیا ، بھارتی سیکورٹی فورسز نے رات کو بجوات ، چپراڑ ، باجرہ گڑھی ، ہرپال اور چاروا سیکٹروں پر ورکنگ باؤنڈری لائن پرچناب رینجرز کی چوکیوں کے علاوہ پاکستانی دیہات کو نشانہ بنایااور بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی اور درجنوں کی تعداد میں مارٹر گولے برسائے جو لوگوں کے گھروں اور دیگر املاک کے علاوہ کھیتوں میں گرے ، بھارتی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری سے پاکستانی دیہات کر لوپ کی پچاس سالہ سفوراں بی بی، 25 سالہ تنزیلہ، 35سالہ آسیہ بی بی اور اٹھارہ سالہ ذیشان ذوالفقار زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ کینٹ منتقل کردیا گیا ، دریں اثنابھارتی فورسزکی شیلنگ اورخوفناک فائرنگ کی آوازوں سے خاتون ہواس باختہ ہوگئی۔بجوات سیکٹرکے موضع کھوجے چک دیوان پورہ کی27سالہشہربانوزوجہ امان اللہ بھارتی فورسزکی بجوات سیکٹرمیں بلااشتعال خوفناک گولہ باری اورفائرنگ کی آوازوں سے ہواس باختہ ہوگئی جسے فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید بذریعہ ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقوں میں پہنچے اور بھارتی اشتعال انگیزی سے ہونے والی نقصانات کا جائزہ لیا چناب رینجرز کی بھرپور کارروائی پر انہیں شاباش دی۔بھارتی فورسز مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہیں۔بھارتی فورسز کی جانب سے بھاری ہتھیاروں اورتوپخانے کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکان تباہ ہوچکے ہیں۔ دس کلومیٹر کے اندر واقع دیہا ت کو مکمل طورپرخالی کروا لیا گیا ہے۔ بھارت نے ایل او سی پر بھی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

بھارت فائرنگ

مزید : صفحہ اول