بچوں سے متعلق واقعات کی میڈیا میں غیرضروری تشہیر نہ کی جائے، احسن اقبال

بچوں سے متعلق واقعات کی میڈیا میں غیرضروری تشہیر نہ کی جائے، احسن اقبال

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بچوں سے متعلق واقعات کی میڈیا میں غیرضروری تشہیر نہیں ہونی چاہیے مسئلہ کے حل میں کردار ادا کرنا چاہیے بچوں کی حفاظت اور تقدس کا خیال رکھنا سب کی ذمہ داری ہے زیادتی کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کیا جائے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بچوں کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے مگر جسطرح بچوں سے بد اخلاقی کے مسئلہ کو پیش کیا جا رہا ہے یہ درست نہیں ہے اس طرح کے واقعات مہذب معاشروں میں بھی ہوتے ہیں اور ہماری حکومت ان کے خلاف کمربستہ ہے میڈیا پر اس مسئلے کو زیادہ اچھالا نہ جائے۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول