سپریم کورٹ ، فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 3مجرموں کی پھانسی روکنے کا حکم

سپریم کورٹ ، فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 3مجرموں کی پھانسی روکنے کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 3ملزمان کی سزا پرعمل روکنے کا حکم د یتے ہوئے عت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ پیر کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بنچ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 3ملزمان شفقات، صابرشاہ اور محمد لیاقت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے تینوں ملزمان کی سزا ؤ ں پرعمل درآمد تاحکم ثانی روکتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

پھانسی روکدی

مزید : صفحہ اول