سینیٹ نے خواتین کی حیثیت پر قومی کمیشن (ترمیمی) بل منظورکر لیا

سینیٹ نے خواتین کی حیثیت پر قومی کمیشن (ترمیمی) بل منظورکر لیا

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ نے خواتین کی حیثیت پر قومی کمیشن (ترمیمی) بل 2017ء اور دستور (ترمیمی) بل 2017ء (آرٹیکل 228 میں ترمیم) ، بچوں کی ملازمت پر اسلام آباد ممانعت بل 2017ء پر کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے تحاریک کی منظوری دیدی ۔ اجلاس کے دوران سینیٹر نسرین جلیل نے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں خواتین کی حیثیت پر قومی کمیشن (ترمیمی) بل 2017ء زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔ چیئرمین نے بل پر ایوان کی رائے حاصل کی۔ سینیٹ نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دیدی۔سینیٹر راجہ ظفر الحق نے دستور (ترمیمی) بل 2017ء (آرٹیکل 228 میں ترمیم) اور بچوں کی ملازمت پر اسلام آباد ممانعت بل 2017ء پر غور کیلئے سینیٹ کی منتخب کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے دو الگ الگ تحاریک ایوان میں پیش کیں ۔

خواتین بل

مزید : صفحہ اول