زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت مشتبہ شخص ا پنے گھر سے گرفتار

زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت مشتبہ شخص ا پنے گھر سے گرفتار

قصور(بیورورپورٹ)پولیس نے زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔ قصور پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک اور مشتبہ شخص کو اس کے گھر سے گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ایک طرف پولیس شہریوں کے تعاون کے لیے کوششیں کررہی ہے دوسری جانب اصل ملزم تک پہنچنے کے لیے عام شہریوں کو حراست میں لیاجارہا ہے جس سے قصور میں خوف ہراس پیدا ہورہا ہے۔ میونسپل کمیٹی قصور کے ترجمان کے مطابق گذشتہ دنوں ہمارے سینی ٹیشن سٹاف کے ٹریکٹر ڈرائیوروں کا بھی ڈی این ٹیسٹ کرا گیا ہے جبکہ مبینہ طور پر پتہ چلا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے ڈی این اے ٹیسٹ کا بھی فیصلہ ہوچکا ہے۔

قصور

مزید : صفحہ اول