مریم نواز کا ہری پور جلسے میں عوام کی کثیر تعداد میں شمولیت پر اظہار اطمینان
اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے نواز شریف کے جلسے میں عوام کی کثیر تعداد کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے جم غفیر کی ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ووٹ کا تقدس، عدل کی بحالی، عوام کا اس جدوجہد سے جڑ جانا اپنی نوع کی شاید پہلی مثال ہے۔ اور ابھی یہ شروعات ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ہر پور میں مسلم لیگ (ن)کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جلسے سے سابق وزیراعظم نوازشریف نے خطاب کیا تھا