احتساب عدالت ، لند ن فلیٹس کیس میں شریف خاندان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر

احتساب عدالت ، لند ن فلیٹس کیس میں شریف خاندان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر

اسلام آباد(آئی این پی )نیب نے شریف خاندان کے خلاف لندن فلیٹس کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا،نئے ریفرنس میں 7نئے گواہان شامل کئے گئے ہیں ، واجد ضیا کے ایک قریبی رشتے دار بھی گواہوں میں شامل،دو گواہوں کا تعلق برطانیہ سے ہے اور نئے شواہد کو بھی مقدمے کا حصہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب )نے شریف خاندان کے خلاف لندن فلیٹس ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا ہے ۔ نئے ریفرنس میں 7 نئے گواہان شامل کئے گئے ہیں جن میں سے دو گواہوں کا تعلق برطانیہ سے ہے اور ان کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔ نیب نے احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں یہ ریفرنس جمع کرایا ہے جس میں تحقیقات میں ملنے والے نئے شواہد بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ بنائے ہیں۔ایک گواہ کا نام رابرٹ ریڈلے ہے جو فرانزک ماہر ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔ پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے ایک قریبی رشتے دار بھی گواہوں میں شامل ہیں۔ دو گواہوں کا تعلق وزارت اطلاعات سے، ایک گواہ کا تعلق نجی ٹی وی چینل سے جب کہ دو گواہوں کا تعلق نیب سے ہے۔ نیب کی جانب سے نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور بیٹوں حسن اور حسین کے ٹی وی انٹرویوز کو بھی ریفرنس میں شواہد کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ضمنی ریفرنس

مزید : صفحہ اول