35 نامزد 125 نامعلوم طلباء کیخلاف 3مقدمات درج دہشتگردی کی دفعات شامل،ہاسٹلز ،گھروں پر چھاپے

35 نامزد 125 نامعلوم طلباء کیخلاف 3مقدمات درج دہشتگردی کی دفعات شامل،ہاسٹلز ...

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ ، کار سرکار میں مداخلت سمیت دہشت گردی کی دفعات کے تحت پولیس نے 3 مختلف مقدمات درج کرکے رات گئے متعدد طلباء کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب یونیورسٹی کے ہوسٹلز سمیت گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔تفصیلا ت کے مطابق پہلا مقدمہ 58/18چیف سکیورٹی آفیسر کرنل (ر) عبید کی مدعیت ،دوسرا مقدمہ 59/18ایس ایچ او نوانکوٹ خواجہ حسن کی مدعیت میں جبکہ تیسرا مقدمہ 60/18ایس ایچ او ساندہ ملک تیمور کی مدعیت میں درج کیاگیا۔ جس میں 35 طلباء نامزد جبکہ 125 سے زائد نامعلوم طلباء شامل ہیں۔ جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مسلم ٹاؤن جاوید گجر نے بتایا کہ مقدمات میں ملوث ملزمان کے نام اسفند خاں، عالمگیر، اسامہ ، معاذ، انیس، فہد، ممتاز کاکڑ،خرم شہزاد،اعجازوٹو،راحت علی ،ہدایت اللہ ،ذیشان احمد وغیرہ ہیں۔

مزید : صفحہ اول