یونیورسٹی آف ایجوکیشن تحقیق کا کلچر فروغ دینے کیلئے کوشاں،گورنر پنجاب

یونیورسٹی آف ایجوکیشن تحقیق کا کلچر فروغ دینے کیلئے کوشاں،گورنر پنجاب

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن اعلی تعلیم کے شعبے میں ایک چمکتے ہوئے ستارے کی مانند نمودار ہوئی ہے، جو وطن عزیز میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ اساتذہ کی تعلیم کے ضمن میں نہایت اہم کردر ادا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس سالانہ تقسیم اسناد کے موقع پر منعقدہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانووکیشن میں 1928 طلبہ و طالبات کو ڈگریوں اور 26 طلباء کو میڈلز سے نوازا گیا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ طلبہ کی کامیابی کے پیچھے محنت، اساتذہ کی تربیت اور والدین کی دعائیں کار فرما ہیں لہٰذا طلبہ کو اساتذہ اور اپنے والدین کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہئے۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن ’’پبلک سکول سپورٹ پروگرام‘‘ کے تحت پنجاب کے سرکاری سکولوں کی بہتری کے لئے بھی خدمات سرانجام دے رہی ہے، جس میں ہمیں حیران کن حد تک کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے آخر میں انہوں نے ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کی۔

مزید : صفحہ آخر