پنجاب میں سی ایس پی افسروں کی غیر قانونی تعیناتیوں کیخلا ف ایک جیسی درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

پنجاب میں سی ایس پی افسروں کی غیر قانونی تعیناتیوں کیخلا ف ایک جیسی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں سی ایس پی افسران کی اہم عہدوں پرمبینہ غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف ایک ہی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس جواد حسن نے صوبائی مینجمنٹ سروسز پنجاب کے سینئر وائس پریذیڈنٹ عبدالرزاق ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انکم ٹیکس گروپ کی عائشہ رانجھا، انفارمیشن گروپ کی فاطمہ شیخ اور پوسٹل گروپ کے حسن اختر کو غیر قانونی طور پر پنجاب حکومت میں تعینات کیا گیا، قانون کے مطابق ان افسران کو پنجاب حکومت میں تعینات نہیں کیا جا سکتا،عدالت نے جواب داخل نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے وکیل پر برہمی کا اظہار کیاتاہم جواب پیش کرنے کا ایک اور موقع دے دیا۔درخواست گزارکا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے ایک ہی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید : صفحہ آخر