ڈی ایس پی کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی نہ دینے پر آئی جی کوفیصلے کا حکم

ڈی ایس پی کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی نہ دینے پر آئی جی کوفیصلے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ڈی ایس پی کو ایس پی کے عہدے پر ترقی نہ دینے کے خلاف پر آئی جی پنجاب کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے ۔جسٹس جواد حسن نے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ممتاز شہرل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار ڈی ایس پی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سینئرترین ڈی ایس پی ہوں،12 ستمبر کو 150 ڈی ایس پی کو ترقی دینے کے لئے سنیارٹی لسٹ بنائی گئی،اس لسٹ میں میرا نام بھی شامل تھاتاہم مجھے نظر انداز کرکے دوسرے ڈی ایس پی کو ترقیاں دے کر ایس پی بنا دیا گیا جس پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ۔

مزید : صفحہ آخر