سی پیک پر ان کیمرہ اجلاس،چینی سفیرکا فاٹا میں 50سکول عطیہ کرنے کا اعلان

سی پیک پر ان کیمرہ اجلاس،چینی سفیرکا فاٹا میں 50سکول عطیہ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس ہوا۔ ان کیمرہ اجلاس میں چینی سفیر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اراکین کمیٹی کو سی پیک کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید نے کہا کہ چینی سفیر نے فاٹا میں 50 سکول عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان چین کا کلیدی ساتھی ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی کے ستون میں سی پیک شامل ہے۔ سی پیک میں رواں سال کئی اور منصوبے مکمل ہوں گے۔مشاہد حسین نے کہا کہ چینی سفیر نے کمیٹی کو ضمانت دی کہ سی پیک میں خصوصی اکنامک زونز میں نجی شعبے کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دائرہ صرف چین پاکستان نہیں بلکہ افغانستان اور وسطی اشیا تک وسیع کرنا ہے۔ سی پیک کی رفتار درست جا رہی ہے، اس کے بعض منصوبے مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل ہوگئے ہیں۔مشاہد حسین نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے گوادر میں ایک تجارتی نمائش ہورہی ہے جس میں اسی چینی کمپنیاں شریک ہوں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -