اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزکی بھرتیوں کی مانیٹر نگ کیلئے 14 افسروں کی ڈیوٹیاں

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزکی بھرتیوں کی مانیٹر نگ کیلئے 14 افسروں کی ڈیوٹیاں

لاہور(حافظ عمران انور)محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کی مانیٹرنگ کے لئے پنجاب کے 14 اعلیٰ افسروں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن کی طرف سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں پنجاب بھر میں ہونے والی سکول اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے لئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسر وں کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں ۔مراسلے میں ان افسروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ہین کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ہونے والی اساتذہ کی بھرتیوں کی مانیٹرنگ کر کے رپورٹ محکمہ کو ارسال کریں گے ۔مراسلے کے مطابق ضلع لاہور اور قصور میں اے ای اوز اور ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے لئے سپیشل سیکرٹری سکول حسن اختر ریکروٹمنٹ کے عمل کو مانیٹر کریں گے ننکانہ اور شیخوپورہ کے لئے سپیشل سیکرٹری پی ڈی آر ندیم الرحمان ایڈیشنل سیکرٹری( سکول) اللہ رکھا انجم فیصل آباد اور سیالکوٹ ایڈیشنل سیکرٹری (ای آر) عبدالرحمان شاہ وہاڑی اور پاکپتن۔ایڈیشنل سیکرٹری( ڈی اینڈای) سید ساجد ترمذی نارووال اور گوجرانوالہ ایڈیشنل سیکرٹری (جنرل) طارق محمود گجرات،جہلم اور راولپنڈی جبکہ ڈی پی آئی سیکنڈری ایجوکیشن ممتاز شاہ ڈی جی خان لیہ اور راجن پور ڈی پی آئی ایلیمنٹری ریاض حسین گورائیہ ملتان،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ ایڈیشنل ڈی پی آئی مشتاق احمد سیال سرگودھا۔خوشاب اور میانوالی ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم بہاولپور اور مظفر گڑھڈائریکٹر بجٹ اینڈ پلاننگ محمد لطیف فیضی منڈی بہاء الدین،حافظ آباد اور اٹک جبکہ ڈی پی آئی سیکنڈری اور پلاننگ اینڈ بجٹ ذوالفقار علی بھکر، چنیوٹ اور چکوال ڈائریکٹر (ایڈمن )ساہیوال ،خانیوال اور اوکاڑہ جبکہ ڈائریکٹر (ایڈمن) ڈی پی آئی سیکنڈری محمد افضل گل لودھراں، رحیم یار خان،اور بہاولنگر میں اساتذہ کی بھرتیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کریں گے۔

بھرتیاں

مزید : صفحہ آخر