ضلعی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو پانچ فروری کو موچی گیٹ میں جلسے کی اجازت دیدی

ضلعی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو پانچ فروری کو موچی گیٹ میں جلسے کی اجازت دیدی

لاہور( این این آئی) ضلعی انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو پانچ فروری کو موچی گیٹ میں جلسے کی اجازت دیدی ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور ڈ ویژن عبد اللہ خان سنبل نے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن سے ملاقات کے بعد جلسہ کرنے کی اجازت دی ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو طے شدہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے جبکہ اس موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی طے کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی یوم کشمیر پر موچی گیٹ میں جلسے کا انعقاد کرے گی جس سے آصف علی زرداری سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر