پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈآفس میں حج قرعہ اندازی کی تقریب

پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈآفس میں حج قرعہ اندازی کی تقریب

لاہور(خبر نگار) پنجاب سوشل سیکورٹی ہیڈآفس میں صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرورکی زیر صدارت حج قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی تقریب میں ادارہ کی جانب سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے ادارہ کے دو ملازمین اور 4 تحفظ یافتہ کارکنان کے ناموں کی قرعہ اندازی کی گئی ۔ وہ خو ش نصیب جو اس سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے اُن میں ادارہ کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سلیورٹی فیصل آباد ویسٹ کے سنیئر ٹیکنیشن محمد یوسف اور ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی راولپنڈی کے ٹیکنیشن محمد رفیق جبکہ تحفظ یافتہ کارکنوں میں سے عمران ٹیکسائل ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی فیصل آباد (ویسٹ )کے محمد ندیم اقبال ، ارشد کارپوریشن فیصل آباد (نارتھ) کے محمد شفیق،عا دل ظفر موٹرز ، کول انڈسٹری ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی لاہور( سٹی)کے رستم علی اور خلیل حسین شامل ہیں ۔اس موقع پرراجہ اشفاق سرور نے خوش نصیب افراد کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس بابرکت فریضہ کی ادائیگی کے موقع پر پاکستان اور ادارہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دُعاکریں۔ اس موقع پر وائس کمشنرسوشل سیکورٹی حمیرا اکرام، ڈائریکٹر جنرل ہیڈکواٹرز بابر عباس،ڈائریکٹر ایڈمن عمران بشیر،ممبرگورننگ باڈی شہزاد انور ، حمید خان جدون ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن لیاقت خان اور دیگر ہیڈافسروں و عملہ نے بھرپور شرکت کی حج پر جانے والے افرادکو مبارک دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید : صفحہ آخر