افغانستان، سڑک کنارے بم دھماکہ، 12شہری ہلاک، 13زخمی

افغانستان، سڑک کنارے بم دھماکہ، 12شہری ہلاک، 13زخمی

کابل (آن لائن) افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں بارہ عام شہری ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مغربی صوبہ ہرات کے ضلع گیولران میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بارہ شہری جاں بحق جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتًال داخل کر دیا گیا ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

کابل(صباح نیوز)افغانستان میں امریکی فو ج کے ڈرون حملے میں داعش کا دہشتگرد ہلاک ہو گیا ۔ امریکی فوج نے فضائی حملہ ہسکہ مینا ضلع سے کیااورافغان صوبے ننگرہار میں داعش کے کمانڈر کونشانہ بنایا۔افغان سیکیوریٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے کی شناخت داعش کمانڈر عبدالخالق کے باپ کی حیثیت سے کی ہے۔جو کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہاہے۔اپنے کمانڈر کی ہلاکت پر داعش نے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا۔ افغان دارالحکومت کابل میں واقع انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل میں دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی ۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحت عامہ کی وزارت کے ترجمان واجد مجروح کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے ۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ہوٹل اسٹاف، مہمانوں سمیت سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ۔خیال رہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد عمارت کے مختلف حصوں میں آگ لگ گئی تھی، جس میں 150 سے زائد مہمانوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ کچھ مہمان چادروں کے ساتھ کھڑکیوں سے نیچے اترے اور کچھ کو افغان فورسز نے ریسکیو کیا۔حملے کی ذمہ داری افغان طالبان کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر