نادرا 72غیر ملکیوں کی قومی شناختی کارڈ جاری کئے، سرکاری دستاویزات میں انکشاف

نادرا 72غیر ملکیوں کی قومی شناختی کارڈ جاری کئے، سرکاری دستاویزات میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نادرا نے5برس میں72ہزار غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے،نادرا کے سینکڑوں اہلکارذمہ دار قرار،مسلم لیگ (ن) کے موجودہ دور میں تقریباً4035 غیر ملکیوں نے شناختی کارڈ بنوائے، 5سال کے دوران اڑھائی لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی مشتبہ افراد کو جاری شناختی کارڈ بلاک کئے , نادرا حکام،400 سے زائد اہلکاروں کوغیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے پر تحقیقات میں برطرف کیا گیایا وہ زیرتفتیش ہیں،ترجمان نادرا۔تفصیلات کے مطابق نادرا کے 400 سے زائد اہلکاروں نے مبینہ طور پر 2005ء سے تقریباً 72ہزار غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنائے۔ نادرا ترجمان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ نادر اکے سینئرافسر کرنل( ر)طاہر مقصود ان الزامات کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کی سربراہی کررہے ہیں جبکہ انصار گوندل غیر قانونی شناختی کارڈز بنانے کے عمل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں انکوائری کاسا منا کرر ہے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا ’’ہم نے شکایت پرنوٹس لیا اور انکوائر ی کا عمل جاری ہے۔نجی ٹی وی کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق400 سے زائد اہلکاروں کوغیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے پر برطرف کیا گیایا وہ زیرتفتیش ہیں لیکن ایک سینئر اہلکار کے مطابق ان ملازمین کی تعداد650ہے جو برطرف ہوئے یا تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ’’کئی نادرا مراکز سے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کئے جاتے رہے۔ نادرا رجسٹریشن سنٹر ڈی ایچ اے ، اورنگی ٹاؤن عائشہ منزل، کیماڑی اور کراچی میں دیگر نادرا دفاتر نے افغان اور بنگالی شہریوں کے 10ہزار سے 20ہزار روپے فی کس کے عوض ہزاروں شناختی کارڈ بنائے۔ لاہور اور ڈی آئی خان میں نادرا دفاتر بھی غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرتے رہے۔ کراچی ریجنل دفاتر میں نادرا کی طرف سے تعینات کئے گئے 3ریٹائرڈ فوجی افسربھی اس میں ملوث تھے ‘‘۔ دستاویز میں مزید انکشاف کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے موجودہ دور میں تقریباً4035 غیر ملکیوں نے شناختی کارڈ بنوائے اور تقریباً 3430 افغان شہریوں نے پاکستانی قومی شناختی کارڈ حاصل کئے۔تقریباً 236 ایرانیوں نے غیر قانونی طور پر شناختی کارڈز حاصل کئے جبکہ5 عراقی شہریوں نے بھی نادرا حکام کی مدد سے کارڈ بنوائے۔دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ 111 بنگالیوں، 21 چینی شہریو ں ،7مراکشی ، 3ازبک، 29بھارتی اور انڈونیشیا، امریکا، برطانیہ کے ایک ایک شہری نے غیر قانونی طور پر شناختی کارڈبنوایا۔باقی 170 جعلی شناختی کارڈز رکھنے والوں کاتعلق مصر،سینیگال، مالدیپ اور بعض دیگر ممالک سے ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے 93 افسران کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جبکہ 9کو برطرف کیا گیا ، دیگر307ء اہلکار نچلے درجے کے اہلکار ہیں۔ جن میں سے27کو تحقیقات کرنیوالوں کی جانب سے فارغ کردیا گیا۔تقریباً35افسران اور 110اہلکار سنگین الزاما ت میں تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں۔سرکاری دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا کہ مذکورہ بالا نادرا اہلکار ، جو مختلف نادراریجنل دفاتر میں مختلف عہدوں پرتعینات تھے،3 درجن سے زائد نادرا ریجنل دفاتر میں انکوائری بھگت رہے ہیں۔ کراچی میں 108 نادرا اہلکاروں کو یاتو فارغ کیا گیا وہ تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں تقریباً ایک درجن نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد، 25 سرگودھا ریجنل دفاتر، 43 لاہور ریجنل دفاتر، 12 وفاقی دارالحکومت کے ریجنل دفاتر، پشاور کے ریجنل دفاتر کے 75، ملتان کے ریجنل دفاتر کے 3، کوئٹہ کے ریجنل دفاتر کے 102، سکھر کے ریجنل دفاتر سے30 اوردیگر چھوٹے مراکز کے اہلکار الزامات کا سامنا کرر ہے ہیں۔دوسری جانب سینیٹ کمیٹی کے حال ہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں نادرا کے چیئرمین عثمان مبین نے انکشاف کیا کہ نادرا نے تقریباً16لاکھ مصدقہ غیر ملکیوں کی نشان دہی کرلی ہے۔ ان میں سے 38063 غیر ملکی پنجاب،24503 بلوچستان، 7046 فاٹا،41454 خیبر پختونخوا،40042 سندھ، 6149 اسلام آباد،1973 کشمیر میں،835 افراد بیرون ملک اور 121گلگت بلتستان میں ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -