کراچی، استاد کے بہیمانہ تشدد سے 10سالہ شاگرد جاں بحق، ورثاء کی ملزم کی معافی

کراچی، استاد کے بہیمانہ تشدد سے 10سالہ شاگرد جاں بحق، ورثاء کی ملزم کی معافی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مدرسے کے استاد کے بہیمانہ تشدد سے 10 سالہ شاگرد جاں بحق ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقہ بن قاسم میں عید گوٹھ میں مدرسے کے قاری نظام الدین نے گزشتہ روز اپنے شاگرد 10 سالہ محمد حسین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بچے کے اہل خانہ نے قاری کو معاف کرکے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے بھی انکار کرکے اس کی تدفین کردی۔پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں تشدد اور قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام نے کہا کہ مزید تفتیش کیلئے عدالت سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر