فارن فنڈنگ کیس، مسلم لیگ (ن) نے اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں

فارن فنڈنگ کیس، مسلم لیگ (ن) نے اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع ...

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے فارن فنڈنگ کیس میں اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا جبکہ دس سال کے پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی جمع کرادیں‘ جواب میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ نے جھوٹی اور مضحکہ خیز درخواست دائر کی ہے‘ درخواست کا مقصد تحریک انصاف کے خلاف چلنے والے کیس کو بیلنس کرنا ہے‘ درخواست میں پرانے قانون کی شقوں کا حوالہ دیا گیا ہے ۔مسلم لیگ ن نے بیرون ملک سے ممنوعہ فنڈنگ نہیں لی‘ تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرکے جرمانہ عائد کیا جائے۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی۔

مزید : صفحہ آخر