خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کا اجلاس

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نکوا اسمبلی کے قا ئمہ کمیٹی برا ئے محکمہ داخلہ اور قبا ئلی امو ر کا ایک اجلا س محمد راشا د خا ن کے زیر صدا رت پیر کو اسمبلی سیکر ٹریٹ پشا ور میں منعقد ہو ا۔ اجلا س میں اراکین صوبا ئی اسمبلی مفتی سید جنا ن، نگہت یا سمین اورکز ئی، ڈی آئی جی پو لیس فصیح الد ین، محکمہ داخلہ، محکمہ خزا نہ، محکمہ قا نو ن اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکا م نے شر کت کی۔اجلا س میں محکمہ پو لیس کے 9000 اہلکا روں پر مشتمل سپیشل فو رس کو ریگو لر/ مستقل کر نے پر تفصیلی غو ر و خو ض کیا گیا۔ محکمہ پو لیس نے مذکو رہ فو رس کو ریگو لرائز کر نے کیلئے اصو لی طو ر پر اتفا ق کیا۔ کمیٹی نے متفقہ طو ر پر سفا رش پیش کی کہ محکمہ پو لیس، محکمہ دا خلہ کے سا تھ ملکر اس فو ر س کے اہلکا روں کی سرو س کے متعلق کو ڈل فا رمیلٹیزمکمل کر کے تحر یر ی طو ر پر کمیٹی کو فیصلے سے اگا ہ کر یں۔ اراکین کمیٹی نے مذ کو رہ سپیشل فو رس کی تعر یف کر تے ہو ئے کہا کہ اس فو رس نے مشکل کی گھڑی اور جنگ جیسی صو ر ت حا ل میں سینہ سپر ہو کر دہشتگر دی کے خلا ف نہ صر ف جنگ لڑی بلکہ اپنے فرا ئض خو ش اسلو بی سے سر انجا م بھی دیں۔