مردان میں معصوم بچی کے قتل کیس کی گھتی بدستور الجھی

مردان میں معصوم بچی کے قتل کیس کی گھتی بدستور الجھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



مردان (بیورورپورٹ) علاقہ گوجرگڑھی کی چار سالہ اسماء قتل کیس کی گھتی بدستور الجھی ہوئی ہے اور نویں روز بھی پولیس کو ملزم کی گرفتاری میں کامیابی نہیں ملی جبکہ عمائدین جرگہ نے ڈیڈلائن کے خاتمے کے بعد طلب کردہ اجلاس میں پولیس انتظامیہ کو مزید مہلت دیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کامطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق چارسالہ آسماء قتل کیس میں ابھی تک پیش رفت نہیں ہوئی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کی قیادت میں پولیس کی مختلف ٹیموں اندھے کیس کی گھتیاں سلجھانے میں لگے ہوئے ہیں تاہم ابھی تک تفتیشی ٹیم کوکامیابی نہیں ملی ہے علاقے میں غیر یقینی صورت حال کاسامناہے پیشتر والدین اپنے بچوں کے حوالے سے فکر مند ہونے لگے ہیں پولیس کی پکڑ دھکڑ پر بھی شدید غم وغصہ پایاجاتاہے پولیس ذرائع کا کہناہے کہ اس واقعے کے حوالے سے ان کے پاس کسی قسم کے عینی شاہدین یا سی سی وی فوٹیج نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مشکوک اور مشتبہ افراد پر ہاتھ ڈال کر اصل حقائق سامنے لائے گی