ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن کا احتجاجی واک

ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن کا احتجاجی واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ ) ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن نے احتجاجی واک کیا گیا ،جس میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی ،ایس ایس ٹی کے ضلعی صدر نورالحق اور جنرل سیکرٹری مشتاق احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایس ایس ٹی کیدڑ کی اپ گریڈیشن کی جائے اور ان کو تعیناتی کی تاریخ سے ریگولر 17 گریڈ دی جائے ،اسمبلی سے پاس شدہ قرار داد کو فوری طور پر نافذ کیا جائے ،تائم سکیل دیا،بغیر سروس سٹرکچر کے ٹائم سکیل قبول نہیں ہوگا ،24 جنوری تک ہمارے مطالبات تسلیم کیا جائے ورنہ 26 جنوری کو پشاور میں صوبہ بھر کے ایس ایس ٹی اساتذہ احتجاجی جلسہ کرینگے اور اس کے بعد 4فروری کو بنی گالہ میں دھرنا دینگے ۔