بونیر پریس کلب کی نئے کابینہ کا پہلا اجلاس

بونیر پریس کلب کی نئے کابینہ کا پہلا اجلاس

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر پریس کلب کی نئے کابینہ کا پہلا اجلاس زیر صدارت صدر عبدالرحمان عابدمنعقد ہوا ۔جس میں کابینہ کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس میں پریس کلب کے ائین پر پورا اترنے والے کارکن صحافیوں سے ممبر شپ کے حصول میں اسانیاں پید اکرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔جس سے پریس کلب کی ممبر ز کی تعدادمیں اضافہ ہوجائے گا ۔اجلاس میں پریس کلب کے مفادات کا تحفظ اور ممبر ز صحافیوں کے فلاح وہ بہبود کے لئے اقدامات کا جائیزہ لیا گیا ۔اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت ،ضلعی حکومت اور تحصیل حکومتوں کے ساتھ وفاقی حکومت اور محکمہ اطلاعات خیبر پختون خواہ اور سوات سے رابطوں کے لئے طریقہ کار وضع کرکے ذمہ داریاں تقسیم کی گئی ۔اجلاس میں نائب صدر سعید الرشید ،جنرل سیکرٹری شوکت علی خان ۔جائنٹ سیکرٹری عمران اللہ اور فنانس سیکرٹری سلطان غنی نے بہتر تجاویز پیش کئے ۔جن میں پریس کلب بونیر میں میٹ دی پریس پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ شروع کرنے اور ان پروگرامات میں ضلع ناظم ،ڈی سی بونیر ۔ڈی پی او ۔اپوزیشن لیڈر ۔تحصیل ناظمین ڈسٹرکٹ ممبرز تمام سیاسی ،مذہبی جماعتوں شحصیات یو نین او ر ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا ۔اور انکے علاقہ کے تعمیر وہ ترقی عوام کی خوشحالی درپیش مسائل وہ مشکلات کاوشوں اور تجاویز کو فرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر براہ راست عوام تک پہنچا یا جائگا ۔اجلاس میں کابینہ کی خلف برداری کی تقریب کے لئے بھی لائیحہ عمل طے کیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر