ٹوپی ،خشک سالی کی وجہ سے کھانسی ،نزلہ وزکام کی بیماریاں

ٹوپی ،خشک سالی کی وجہ سے کھانسی ،نزلہ وزکام کی بیماریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوپی ( نامہ نگار) ٹوپی خشک سالی کی وجہ سے کھانسی۔نزلی زکام اور سینے کی بیماریاں عام گھر گھر میں ہسپتال جیسا ماحول بیماری سے چھوٹے بڑے مر د و خواتین سب ایک جیسا متاثر ہے محکمہ صحت اقدامات اُٹھائے۔ عوامی حلقے تفصیل کے مطابق ٹوپی شہر میں شدید خشک سالی کی وجہ سے شہر بھر میں کھانسی ۔نزلہ زکام اور سینے کے امراض میں بے تحا شہ اضافہ ہو ا ہے ایسا گھر شاذ و نادر ملے گا جہاں دو اور تین میریض موجود نہ ہوں چونکہ لوگوں کا سرکاری علاج پر اعتماد نہیں یہی وجہ ہے کہ پرائیوٹ کلینکس میں مریضوں کی رش کی وجہ سے قطاریں لگی ہو ئی ہے جعلی ڈاکٹر بھی موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہو ئے بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھو رہے ہیں علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی ایچ او صوابی سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد ازجد ٹیمیں بناکر ہر محلے کا دورہ کریں تاکہ مذکورہ امراض وبائی شکل اختیار کرنے سے قبلاس پر قابو پایا جاسکے