ٹانک میں نقیب اللہ کے قتل کیخلاف عوام اور طلباء تنظیموں کا مظاہرہ

ٹانک میں نقیب اللہ کے قتل کیخلاف عوام اور طلباء تنظیموں کا مظاہرہ

ٹانک(نمائندہ خصوصی)نقیب اللہ محسود کے ماروائے عدالت قتل پر ہزاروں کی تعداد میں طلباء تنظیموں اور عوام کا کیپٹن اشفاق شہید چوک پراحتجاجی مظا ہرہ شہر بھر میں مظا ہرین نے سکولوں ،کالجز اور دکانوں کو بند کردیا ٹریفک بھی 4گھنٹوں تک معطل رہا مظاہرین مطا لبہ کر رہے تھے کہ بے گنا ہ نقیب اللہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سر عام پھانسی پر لٹکا یا جا ئے تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز بے گناہ نقیب اللہ محسود کے قتل پر ٹانک میں طلباء تنظیموں اور ہزاروں کی تعداد میں عوام نے سڑکوں پر نکل کیپٹن اشفاق شہید چوک احتجاجی مظا ہرہ کیا احتجاجی مظا ہر ین نے سکولوں ،کالجز ،اور دکانوں کو بند کردیا جبکہ ٹریفک 4گھنٹوں تک معطل رہا ہے بعد میں احتجاجی مظا ہرین نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا دھرنے سے خطاب کر تے ہو ئے شیرپاو محسود ایڈو کیٹ ،کلیم اللہ ایڈوکیٹ اور دیگرطلباء تنظیموں کے عہدیدران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ محسود کے ماروائے عدالت قتل نہایت افسوس ناک ہے ان کے قاتلوں اور ایس ایس پی راو انور کو فوری گرفتار کر کے ان کو سرعام پھانسی پر لٹکا یا جائے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر راو انور کو پھانسی پر نہ لٹکا یا گیا تو سند ھ حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کر دینگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر