ترقیاتی منصوبے عوام پر احسان نہیں ان کا حق ہے : مولانا گوہر شاہ

ترقیاتی منصوبے عوام پر احسان نہیں ان کا حق ہے : مولانا گوہر شاہ

چارسدہ (بیورورپورٹ)رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نفاذ اسلام کیلئے عملی جدو جہد کر رہی ہے ۔ عوام اسلام پسند قوتوں کو کامیاب کرکے شریعت محمدی کا راستہ ہموار کریں ۔ترقیاتی منصوبے عوام پر کوئی احسان نہیں بلکہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے عوام پر خرچ کئے جا رہے ہیں ۔یہود وہنود کے ایجنٹ وطن عزیز میں عریانی و فخاشی پھیلا رہے ہیں ۔ وہ محمد ناڑی آرٹ کلے ، توت کلے ، سونی آباد ، پینرک کلے ، انعام کلے ، واپڈا کورونہ ، نخو کلے ،امیر خان کلے ،شیخ کلے ، عظیم خان پل اور سکڑ میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاخی تقاریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر حاجی دانشمند ، مولانا جمیل احمد ،حاجی لعل محمد ، عارف خان اور پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔رکن قومی اسمبلی مولانا گوہر شاہ نے مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے واشگاف الفاظ میں کہا کہ یہود وہنود کے ایجنٹوں کو آئندہ عام انتخابات میں عبرت ناک شکست سے دو چار کیا جائیگا۔ پاکستانی قوم نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے دعویداروں کی اصلیت دیکھ لی ہے ۔ بلند باند دعوؤں اور نعروں پر ووٹ لینے والے تحریک انصاف نے عوام کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا ۔انہوں نے کہاکہ تحت اسلام آباد اور تحت لاہور کے حصول کیلئے عمران خان نے وطن عزیز کو دنیا بھر میں تماشہ بنا کر ملکی وقار کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آئندہ عام انتخابات میں اسلام پسند قوتوں کو ووٹ دیکر شریعت محمدی کا راستہ ہموار کریں ۔ مولانا سید گوہر شاہ نے واضح کیا کہ ترقیاتی کام عوام پر کوئی احسان نہیں بلکہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے عوام پر خر چ کئے جا رہے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر