بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ،میر عالم

بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ،میر عالم

شبقدر( نمائندہ خصوصی )سروکلی پولیس نے بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ سرو کلی پولیس کارکردگی بنانے کیلئے شریف شہریوں کو بے جاء تنگ کررہی ہیں ۔ یہ بات رشکئی کے رہائشی میر عالم ولد حاجی ریخم نے اپنے ایک بیان میں کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرو کلی پولیس نے انہیں منشیات فورشی کے الزام میں گرفتار کرکے سخت تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ان سے اسلحہ لائسنس چھین کر واپس نہیں دے رہی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ منشیات کے عادی ہیں لیکن منشیات فروشی میں ملوث نہیں لیکن سرو کلی پولیس نے ان کے خلاف منشیات فورشی کا مقدمہ درج کرنے نہ صرف ان کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ بھی درج کر لیا ہیں انہوں نے آئی جی پختون خواء اور ڈی آئی جی مردان سے سروکلی پولیس کے پولیس گردی اور بے بنیاد مقدمات درج کرنے کے خلاف فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر