پارا چنار ، قبائلی عمائدین کا گرینڈ جر گہ ، انتخابی حلقہ ختم کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پارا چنار ، قبائلی عمائدین کا گرینڈ جر گہ ، انتخابی حلقہ ختم کرنے کیخلاف ...

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)کرم ایجنسی میں قبائلی عمائدین کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں مختلف قبائلی عمائدین اور علماء نے شرکت کی، جرگہ نے کرم ایجنسی میں ایک انتخابی حلقہ ختم کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کر نے کا فیصلہ کرلیا۔پاراچنار میں منعقدہ گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے رہنما حاجی نور محمد، گل اکبر ، علامہ یوسف حسین، لیاقت حسین ، کونسلر عنایت حسین، ملک اقبال حسین، نذیر نوشی، حاجی ضامن حسین ، ملک وقار احمد، سجاد حسین، امام علی ، ماسٹر نیاز محمد ، انعام بنگش اور منصب علی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کرم ایجنسی کے دو انتخابی حلقوں میں سے ختم کرنے کا جو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے وہ کرم ایجنسی کے عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے عمائدین کا کہنا تھا کہ صرف 5453 نفوس کی کمی پر ایک حلقہ ختم کیا جارہا ہے جبکہ نہ صرف حالیہ مردم شماری پر انہیں اعتراض ہے بلکہ ہزاروں آئی ڈی پیز کو مردم شماری سے نکالنا بھی ظلم و ناانصافی ہے جرگہ نے اعلان کیا کہ وہ عدالت سے رجوع کریں گے اور کسی صورت انتخابی حلقہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر