تحصیل رزڑ کے علماء کرام نے صوبائی حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ کو مسترد کردیا

تحصیل رزڑ کے علماء کرام نے صوبائی حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ ...

صوابی ( بیورورپورٹ )تحصیل رزڑ کے علماء کرام نے صوبائی حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ کو مسترد کردیا، اس سلسلے میں تحصیل رزڑ کے مختلف علاقوں میں جید علماء کرام کے اجلاسیں ہوئی ،جس میں شیخ الحدیث مولانا روح الامین ،مولانا محمد ہاورن ،مفتی تسنیم ، ممتاز مظہری ،عبد الصمد ،مفتی گل باز ،ظاہرعلی حقانی ، حبیب الرحمن ،مولانا ضیاء الرحمن ،قاری محمدعلی ،مولانا عاقل خان اور دیگر جید علماء کرام نے شرکت کی ،علماء کرام کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اعزازیہ سیاسی رشوت ہے اور ان کا بائیکاٹ علماء کرام کیلئے امتحان ہے ،مسترد کرنے والوں نے اپنا حق ادا کردیا ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت این جی اوز کی پیسوں سے علماء کرام کو خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن ان کی اس سازش کو ناکام بنائیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر