غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف پٹرول پمپ مالکا ن کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف پٹرول پمپ مالکا ن کا احتجاج دوسرے روز بھی ...

ٹانک(نمائندہ خصوصی) غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کیخلاف پٹرول پمپ مالکان کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری شہر بھر میں پٹرول کی شدید قلت فی لیٹر پٹرول 200روپے میں فروخت عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطا بق غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی خلاف گذشتہ2روز سے پٹرول پمپ ما لکان نے بطور احتجاج پٹرول کی فروخت روک دی ہے جس سے شہر اور مضافاتی علاقوں میں پٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور امد ورفت میں شہر یوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں پر پٹرول کی فی لیٹر فروخت 200تک پہنچ گیا ہے شہریوں نے کمشنر ڈیرہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ٹانک سے فوری اصلاح احوال کا مطا لبہ کردیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر