مردان ،جے یو آئی کی ضلعی حکومت سے علیحدگی کے بعد پہلے اجلاس میں شرکت
مردان ( بیورورپورٹ ) ضلعی حکومت سے علیٰحدگی کے بعد جے یو آئی (ف) کی پہلے اجلاس میں شرکت اورہنگامہ آرائی کی ،دوسال تک ضلعی حکومت کے اہم اتحاد ی کے طورپر مزے لوٹنے والی جے یو آئی (ف ) نے دوماہ قبل ضلع ناظم حمایت اللہ مایار پر معاہدے کی عدم پاسداری کے الزامات عائد کرکے ضلعی حکومت سے علیٰحدگی اختیار کی تھی پیر کے روز ضلع کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ان کے ارکان پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ گئے اس پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مولانا امانت شاہ حقانی جو ضلعی حکومت کے کبھی منظور نظر تھے اورہمیشہ اجلاسوں میں ضلع ناظم کے ساتھ ہی بیٹھا کرتے ہوئے آج وہ اپوزیشن لیڈر کے دائیں طرف بیٹھے نظر آگئے پہلے ہی اجلا س میں وہ ضلعی حکومت کے خلاف میدان میں کھڑے تھے اوراپوزیشن نشستوں کے لئے ہنگامہ کھڑا کیا۔
B