ہنگو میں ڈی پی او کا ٹریفک نظام کی بحالی کا خصوصی نوٹس

ہنگو میں ڈی پی او کا ٹریفک نظام کی بحالی کا خصوصی نوٹس

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگومیں ٹریفک نظام کی بحالی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرآصف گوہرکاخصوصی نوٹس۔تین دن کے اندراندر گاڑیوں سے غیرقانونی ارائشی اورلوہے کی سلاخیں ہٹانے کاحکم جاری کردیاگیا۔ایمرجنسی سائرن یاپریشرہارنزرکھنے والی گاڑیوں کوبھی سرکاری مہمان بنانے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوآصف گوہرکے دفترسے جاری پریس ریلیزکے مطابق عوامی شکایات پرفوری کاروائی کے تحت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوآصف گوہرنے ہنگوضلع بھرکے ٹریفک افسران کواحکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ مسافرگاڑیوں سمیت ہرقسم کے پرائیوٹ ٹرانسپورٹ جن پرغیرقانونی ارائش وزیبائش کا سازوسامان اویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ سوزکی،پک اپ،شاہ زور،ٹریکٹرزاورہرقسم کے دیگرگاڑیوں کے باڈیزپراطراف سے لوہے کی تیزدھارسلاخیں کسی بھی انسانی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔جن کوتین دن کے اندراندرہٹانے کی مہم کا آغازکرتے ہوئے شہربھرمیں اس حوالے سے اگاہی تشہیری بینرز بھی اویزاں کی گئی ہیں۔ڈی پی او ہنگوآصف گوہرنے صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ شہرمیں عوامی سہولت کے تناظرمیں ٹریفک کا نظام مزیدموثراورفعال بنانے کیلئے پولیس بلاامتیازکاروائی کریگی۔انہوں نے کھا کہ بہترین اوراصولی ٹریفک نظام مہذب معاشرے کی ترجمانی کرتاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوآصف گوہرنے کہا کہ تمام گاڑیوں پرغیرقانونی ارائشی سازوسامان سمیت خصوصی طورپرپرائیوٹ پبلک ٹرانسپورٹ میں نصب شدہ پریشرہارنزاورایمرجنسی سائرن کے حامل مالکان اورڈرائیورزکوبھی سرکاری مہمان بنانے سے گریزنہیں کیاجائے گا۔انھوں نے ٹریفک مہم کامیاب بنانے کیلئے ڈرائیورزاورعوام سے بھرپورتعاون کی اپیل کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر