سرکاری آفیسر ز مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں : ملک جمعہ خان
نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلع کونسل نوشہرہ میں اپوزیشن لیڈر ملک جمعہ خان نے کہا ہے کہ ضلع نوشہرہ کے سرکاری افسران ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ضلع ناظم اور نائب ناظم سرکاری افسران کے ذریعے حکومتی اراکین کو بے عزت کرنے پر اتر آئے ہیں سپورٹس فنڈ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ فوری طورپر ضلع کونسل کے اجلاس میں پیش کریں اور اکاؤنٹ فور سے ایک کروڑ روپے نکالنے کی انکوائری کی جائے صوبائی حکومت اور نوشہرہ کی ضلعی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے سپورٹس فنڈ میں کرپشن کی انکوائری رپورٹ ابھی تک منظر عام نہیں لائی گئی نوشہرہ میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن عروج پر ہے خود حکومتی اراکین واویلہ کررہے ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ہورہی ہے اور غیر معیاری ہینڈ پمپس کی وجہ سے وہ ناکارہ ہوچکے ہیں ضلع کونسل میں اپوزیشن اراکین کو حق بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے کیونکہ صوبائی اور ضلعی حکومتیں اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے حق بات سننے کو تیار نہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے ضلع ناظم اور ضلع کونسل کنونیئر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع کونسل چلانے کے اہل نہیں ہے اور ضلع کونسل ضلعی کونسلروں کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اور حکومتی اراکین ضلع کونسل کے آداب سے بھی واقف نہیں ہے اور بے بنیاد الزامات لگا کر ضلع ناظم کی خوش آمدی پر اتر آئے ہیں لیکن خوش آمدی کرنے کے باوجود وہ اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن جب ہم کرپشن اور غلط کاموں کی نشان دہی کرتے ہیں تو حکومتی اراکین کو برا لگتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اراکین بلدیاتی رولز اور ایکٹ کے دائرے میں رہ کر بات کریں ایسا نہ ہو کہ ہم بھی بلدیاتی ایکٹ اور ضلع کونسل قوانین کو پامال کرنے پر مجبور ہوجائیں کیونکہ ہم بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ اے این پی نے مجھے جو عزت دی ہے میں اپنے لیڈروں کا مشکور ہوں پارٹی ٹکٹ ہمارے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی ہم پارٹی کے وفادار ہیں اور وفادار رہیں گے۔