پشاور اور کوہاٹ میں منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
پشاور( کرائم رپورٹر )اینٹی نارکوٹکس فورس کی پشاورمیں سٹریٹ ڈرگ پیڈلرزکے خلاف خصوصی آپریشن کے تحت کاروائیوں میں مجموعی طور پر 0.080 کلوگرام ہیروئن، 0.170 کلوگرام آئس اور 0.200 کلو گرام چرس برآمد کر کے 4 ملزمان کو تحویل میں لیا ۔ یہ کاروئیاں کوہاٹ یونیورسٹی کوہاٹ،اسلامیہ کالج اور پشاور یونیورسٹی شامل ہیں۔ ملزمان طالبعلموں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے۔ملزمان میں کوہاٹ کے رہائشی محمد ارشاد، مردان کے رہائشی بہرآمند،پشاور کے رہائشی زیشان اور عزیز الرحمان شامل ہیں۔جبکہ اے این ایف پشاورنے معمول کی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے رنگ روڈ پشاور سے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 3.600 کلوگرام ہیروئن برآمدکر لی۔ ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جن میں امین شاہ، محمد عباس اور رئیس خان شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف CNS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔