تخت بھائی ،سابق وزیر تعلیم افتخار مہمند کے فر زند سیاست کے میدان میں

تخت بھائی ،سابق وزیر تعلیم افتخار مہمند کے فر زند سیاست کے میدان میں

تخت بھائی(نامہ نگار )سابق صوبائی وزیر تعلیم محمد افتخار خان مہمند NA-10سے جبکہ ان کے فرزندخاور خان PK-26سے2018 ؁ء کے عام انتخابات میں حصہ لینگے ۔اس بات کا اعلان خاور خان مہمند نے تخت بھائی میڈیا کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے کے لیے میرے والد کے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور ہزاروں بے روزگار افراد کو نوکریاں دلا کر انہوں نے علاقے سے غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جسے تاحیات یاد رکھا جائے گا، انہوں نے 2018 ؁ء کے عام انتخابات میں ان کے والد محمد افتخار خان مہمند کا NA-10سے قومی اسمبلی جبکہ خود PK-26سے صوبائی اسمبلی کے لیے بطور امیدوار حصہ لینے کا اعلان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر