ہنگو میں مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ، 3اشتہاری 42مشتبہ گرفتار

ہنگو میں مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ، 3اشتہاری 42مشتبہ گرفتار

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگومیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 3خطرناک اشتہاریوں سمیت42مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ ضلع بھرکے مختلف مقامات پرسرچ اینڈسٹرائیک آپریشنزکی مجموعی طورپر10کاروائیوں میں زیرحراست افرادکے قبضے سے اسلحہ ومنشیات کابڑازخیرہ برامدکرلیاگیاہے۔ڈی پی او ہنگو کی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلعی پولیس سربرآہ اصف گوہرکی خصوصی ہدایت پرسماج سماج دشمن عناصرکے خلاف مقامی پولیس نے گھیراتنگ کررکھااورشہرکے چپے چپے میں جرائم پیشہ افرادکی تلاش میں برسرپیکاررھتے ھوئے گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھرکے 10مقامات پرسرچ ایندسٹرائیک آپریشنز کا انعقادکیاجاچکاہے۔آپریشنزکے اس تسلسل میں پولیس کی بھاری نفری نےDSPسرکل عمرحیات خان اورDSPٹل شوکت علی شاہ کی نگرانی میں مختلف کاروائیوں کے دوران قتل،اقدام قتل جیسے سنگین ورداتوں میں مطلوب 3خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت42مشکوک افرادکوحراست میں لیکرانکے قبضے سے مجموعی طورپر1کلاشنکوف،5پستول،2بندوق 100مختلف بورکے کارتوس اور1.330گرام چرس برآمدکرلی جبکہ جدیدسافٹ وئیرزوی وی ایس،آئی وی ایس اورسی آروی ایس کی مددسے سنیپ چیکنگ کے دوران ایک ہفتے میں 2000مختلف گاڑیوں اور1800مشکوک افرادکا کریمینل ریکارڈبھی چیک کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر