ضلع کوہاٹ کے ایس ایس ٹی اساتذہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ضلع کوہاٹ کے ایس ایس ٹی اساتذہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

کوہاٹ(بیورورپورٹ)ضلع کوہاٹ کے ایس ایس ٹی اساتذہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ قرار داد کے مطابق ایس ایس ٹی کی بنیادی سکیل17دینے اور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ کے فیصلے پر بلا تا خیر عملدار آمد کرانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق کوہاٹ ضلع کے ایس ایس ٹی اساتذہ نے کوہاٹ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت ایس ایس ٹی ویلفیر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سبز علی خان ، صدر کامران شاہ ، سینئر نائب صدر شیر زمان شنواری ، نائب صدر مہربان شاہ اور جنرل سیکر ٹری نسیم نے کی۔احتجاجی مظاہرین سے امان اللہ خان اور کامران شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی صوبائی اسمبلی نے ایس ایس ٹی کو بنیادی سکیل 17دینے کی قرارداد منظور کر چکی ہے جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بنچ نے بھی اس کے حق میں فیصلہ دیا ہے مگر اس کے باوجود انہیں بنیادی سکیل 17دینے میں حکا م لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں اور ایس ایس ٹی اساتذہ کو ذہنی ازیت دی جارہی ہے ان کا کہنا تھا اگر 24جنوری تک مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو 26جنوری کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا مسئلہ حل نہ ہو نے کی صورت میں 4فروری کو بنی گالا میں تحریک انصاف کے قائدعمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اسمبلی کی قرارداد کے مطابق تمام ایس ایس ٹیز کو بنیادی سکیل 17دیا جائے اور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ کے فیصلے پر بلا تاخیر عملدر آمد کر ایا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر