عدالتی ریکارڈ میں ردوبدل کرنیوالا محرر عدم ثبوت پر بری

عدالتی ریکارڈ میں ردوبدل کرنیوالا محرر عدم ثبوت پر بری

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاورعظیم اللہ مشوانی نے عدالتی ریکارڈمیں ردوبدل کرنے کے الزام میں ملوث محرر کوعدم شہادتوں کی بناء پر بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ملزم کی جانب سے امان اللہ خان ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق خصوصی عدالت کے محرر فضل وہاب پرالزام تھا کہ اس نے عدالتی ریکارڈ میں دروبدل کیاہے جس پرسپیشل کورٹ کے جج کی مدعیت میں اس کے خلاف دھوکہ دہی کامقدمہ درج کیاگیاعدالت میں ملزم کی بریت کے لئے ضمنی درخواست دائرکی گئی اورعدالت نے درخواست پردلائل مکمل ہونے پرناکافی شہادتوں کی بنا ملزم کوبری کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر