چکوال،سواریاں اتارنیوالی ویگن کو ٹکرمارنے پر ڈرائیورگرفتار

چکوال،سواریاں اتارنیوالی ویگن کو ٹکرمارنے پر ڈرائیورگرفتار

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صدر پولیس نے مرید چوک پر سواریاں اتارنے والی ویگن کو ٹکر مارنے والے ویگن ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ محمد رفیق ولد نواب خان ساکن تحصیل لاوہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی ہائی ایس پر مخدوم پور شریف پر گاڑی کھڑی کر کے سواریاں اتار رہا تھا کہ پیچھے سے تیز رفتار ہائی ایس نمبر LRO 2270 جس کو ڈرائیور محمد حسیب ساکن ڈھوک سیال نہایت غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور ہائی ایس کو ٹکر ماری جس سے ہائی ایس سڑک کی بائیں جانب الٹ گئی جس سے گاڑی میں بیٹھی سواریوں کو شدید زخم آئے۔ اے ایس آئی ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کرد ی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر