عمران پارلیمنٹ سے اپنی ناکامی کابدلہ لے رہے ہیں،شوکت شاہ

عمران پارلیمنٹ سے اپنی ناکامی کابدلہ لے رہے ہیں،شوکت شاہ

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر کے وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو گالی دے کر اپنی ناکامی کا بدلہ لینا چاہتے ہیں پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے درحقیقت اپنے آپ کو گالیاں دے رہے ہیں ۔انشااللہ 2018 کے الیکشن میں عوام ووٹ کی پرچی سے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے اور پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والوں کو بری طرح مسترد کرے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پانامہ کا ڈرامہ رچانے والے سیاسی لیڈروں کو اپنی اوقات کا اندازہ لاہور میں ہوگیا ہوگا وہ لاہور میں عوام سے خطاب کر نے کے بجائے وہ کرسیوں سے خطاب کرتے رہے آمدہ سینٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی میاں محمدنواز شریف کے مخالفین نہ تو حکومت گرا سکے اور نہ ہی استعفے لے سکے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی اوقات دیکھ لی ہے ۔نیا پاکستان بنانے والے بری طرح ناکام ہوئے عمران خان اور اسکے حواریوں کی سیاست جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ جس سیاسی پارٹی کو عوام نے منتخب کیا ہے وہ اپنی مدت ہر حال میں پورے کرے گی عمران خان نے جس اسمبلی کو گالی دی اسی اسمبلی نے 1973کا آئین بنایا تھا عوام اب کھوکھلے نعرو ں پر کسی صورت یقین نہیں رکھتے پاکستان مسلم لیگ ن تعمیر وترقی کا نام ہے پاکستانی و کشمیر ی عوام میاں محمد نواز شریف کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں آمدہ الیکشن 2018 میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے پھر حکومت بنائیں گئے اور تعمیر وترقی جاری رہے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر