سڑکوں کی خوبصورتی کادارومدار پراجیکٹ گرین پرمبنی ہے،ڈی سی جہلم

سڑکوں کی خوبصورتی کادارومدار پراجیکٹ گرین پرمبنی ہے،ڈی سی جہلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے پروجیکٹ گرین جہلم کے تحت شہر کی اندرونی سڑکوں اور مختلف علاقوں میں لگے پودوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں پروجیکٹ گرین جہلم کے حوالے سے خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ، اجلاس کے بعد جہلم شہرمیں لگے پودوں کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے تمام روٹس کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر )ایف اینڈ پی( ڈاکٹر ستائش، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ساجد قدوس، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو اور دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو کہا کہ سات دن میں دو فیز میں پودوں صفائی ستھرائی اور کانٹ چھانٹ کا کام مکمل کیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ جہلم شہر کی اندرونی سڑکوں کی خوبصورتی کا دارومدار پروجیکٹ گرین جہلم پر مبنی ہے۔ ٹالیا نوالہ تا وائی کراس اور ڈی سی کمپلیکس سے اندرون شہر تک پودوں کی مرمت اور صفائی کا کام جلد مکمل کیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پروجیکٹ گرین جہلم کے روٹس پر صفائی ستھرائی لائٹنگ کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور پروجیکٹ کے تحت لگے پودوں کی مرمت کے لئے اور سڑکوں کی صفائی کے لئے محکمہ جنگلات اور میونسپل کارپوریشن مل کر کام کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کے دونوں اطراف میں لگے پودے ،کمیونٹی اور رہائشی افراد کے لئے تعمیر کے گئے ہیں اور انکی حفاظت کرنا عظیم شہریوں کا فریضہ ہے اور شہر کی خوبصورتی اور گرین جہلم پروجیکٹ کی مناسب دیکھ بھال کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں۔