وزیراعظم آزادکشمیر سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی اسحاق ظفرمرحوم کی اہلیہ کے نمازجنازہ میں شرکت

وزیراعظم آزادکشمیر سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی اسحاق ظفرمرحوم کی اہلیہ کے ...

مظفرآباد( بیورورپورٹ)ریاست کے نامور سیاستدان صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کی اہلیہ سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 5صاحبزادہ اشفاق ظفر کی والدہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز بنی حافظ میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان،سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ،صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر ،وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ ،چیئرمین معائینہ و عملدرآمد کمیشن کرنل وقار نور ،ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر ،سابق وزراء جاوید ایوب ،سید بازل علی نقوی ،چوہدری رشید ،جاوید اقبال بڈھانوی ،مسلم کانفرنسی رہنما و سابق وزیر دیوان علی چغتائی ،چیئرمین ایم ڈی اے میرپور اعجاز رضا،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان ،شوکت جاوید میر ،عثمان حیدر ،شائق گیلانی ،مرزا آصف ،سعید ظفر عباسی ،راجہ راشد خان ،شیخ اظہر ،مبشر منیر اعوان ،سردار ضیاالقمر ،عدنان فاطمی سمیت سیاسی ،مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان پروٹوکول کے بغیر بنی حافظ پہنچے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر