گوجرخان،مدرویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نادار افرادمیں جہیزفنڈ تقسیم
گوجرخان (تحصیل رپورٹر)محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام مدر ویلفیئر فاؤنڈیشن گوجرخان نے مختلف سرگرمیاں سرانجام دیں غریب نادار افراد کیلئے جہیز فنڈ دیا گیا غریب بچوں کو مختلف سکولوں میں تقریباً بیس بیگ دیے گئے حبیب چوک میں غربت دور کرنے کیلئے ایک شخص کو باربرشاپ بنا کر دی مسہ کسوال جبر اسلام پورہ سکول نمبر1گوجرخان میں غریب نادار بچوں میں گرم جرسیاں تقسیم کی گئیں گلیانہ میں ایک غریب اور معذور خاندان میں سردیوں کیلئے گرم کپڑے تقسیم کئے گئے دیگر غریب اور نادار افراد کو مبلغ 25000روپے نقد دیے گئے اس بارے میں سوشل ویلفیئر آفیسر راؤ عدنان نے تحصیل بھر کی سماجی فلاحی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقے میں اس قسم کی سرگرمیاں جاری رکھیں اور اس امر کو سراہا۔