مری، فنکار علاقائی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں، سہیل بیگ

مری، فنکار علاقائی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں، سہیل بیگ

مری(تحصیل رپورٹر)فنکار علاقائی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں جس کے باعث نہ صرف ثقافت کی ترویج و ترقی ہوتی ہے بلکہ عوام کے لیے معیاری اور سستی تفریح بھی مہیا ہوتی ہے اس لیے مقامی فنکاروں کی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کااظہار مہمان خصوصی مرزا سہیل بیگ سابق نائب ناظم مری سٹی نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ میوزک شو کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شکور نے تمام شرکا ء کا شکریہ اد اکیا اور کہا کہ مری آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ینگ ٹیلنٹ کو پروموٹ کر رہی ہے اور آج کی تقریب اس سلسلے کی کڑی تھی۔ فنکاروں میں ارم عباسی، عامرعلی، شیخ حق نواز ،اجمل بھٹی، عطیہ بھٹی ،کومل منظور، عثمان عباسی، ذوالقرنین اور اسلم شامل تھے جنہوں نے پہاڑی، پنجابی اور اردو گیت گا کر سامعین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں نمایاں شخصیات میں مسعود بٹ ، غالب بشیر عباسی صدر مسلم (ن)لیگ لیبر ونگ مری، رفیق بھٹی معززین شہر، خواتین، میڈیا اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر