جہلم،دینہ،ٹوکن،پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالے نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن

جہلم،دینہ،ٹوکن،پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالے نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن

جہلم(نامہ نگار)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شاہد اقبال نے جہلم اور دینہ میں ٹوکن اور پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالے نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ای ٹی او جہلم شاہد اقبال کہ کہنا تھا کہ آج کے کریک ڈاؤن کے دوران ٹیکس ادا نہ کرنیوالے نادہندگان کی متعدد عمارتوں کو سیل کیا گیاہے، جبکہ جہلم سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں 50 ہزار سے زائد پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہاہے ، اسی طرح ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ، محکمہ ایکسائز نے نادہندگان سے فوری ٹیکس ادا کرنے کی ہدایت کی ہے وگرنہ ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر