اٹک،کارسرکار میں مداخلت کرنے پر دوافرادکیخلاف مقدمہ درج

اٹک،کارسرکار میں مداخلت کرنے پر دوافرادکیخلاف مقدمہ درج

اٹک(نمائندہ پاکستان)کار سرکار میں مداخلت کرنے پر2افراد کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد پولیس کے سب انسپکٹر بلال حسین نے تھانہ اٹک خورد میں بیان دیا ہے کہ ہم دیوٹی پر موجود تھے کہ اسی اثناء میں ایک کار آئی جس میں 2افراد سوار تھے جنہوں نے اونچی آواز میں ڈیک پر گانے لگائے ہوئے تھے جن کو میں نے منع کیا تو عبدالقادر ولد عبد الواحد ساکن اسلام آباد اور سرتاج علی ولد لنگر خان ساکن ہٹیاں نے میرے اور میرے ملازمین کے ساتھ بد تمیزی کی اور دست و گریبان ہوئے پولیس نے 2افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر