چارسدہ، ڈانٹنے پر طالبعلم نے فائرنگ کر کے پرنسپل کو قتل کر دیا

چارسدہ، ڈانٹنے پر طالبعلم نے فائرنگ کر کے پرنسپل کو قتل کر دیا

چارسدہ(صباح نیوز)چارسدہ کے علاقے شبقدرمیں نجی کالج میں طالب علم نے فائرنگ کرکے پرنسپل کو مار دیا،ایف سی ملزم گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز شبقدر کے نجی کالج اسلامیہ کالج کے پرنسپل نے طالب علم فہیم سے دیر سے آنے کی وجہ پوچھی جس پر طیش میں آکر طالب علم نے فائرنگ کرکے پرنسپل کو شدید زخمی کر دیا۔پرنسپل کو بعد ازاں تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ملزم کو ایف سی کے جوانوں نے موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر